پاک چین دوستی پر دونوں ممالک کے عوام کو فخر ہے ،سی پیک خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے ‘ نواز شریف

سابق وزیر اعظم سے چین کے سفیر کی ملاقات،دونوں ممالک کے تعلقات ،سی پیک اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:16

پاک چین دوستی پر دونوں ممالک کے عوام کو فخر ہے ،سی پیک خطے کی خوشحالی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یائو جنگ نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات ، چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کو اس پر فخر ہے ، اس دوستی کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے تحفہ ہے ،اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں خوشحالی آئے گی اور یہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت منصوبے کوکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے ۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ چین کے تعاون سے شروع کئے گئے منصوبوں سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہوا جس سے ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے ۔ چین کے سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمارا مخلص دوست ہے اور چین کی قیادت پاکستان کی ترقی کو اپنے ملک کی ترقی سمجھتی ہے ۔