وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو ..
تازہ ترین : 1

وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی متفقہ منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد

وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کے دائرہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی متفقہ منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک توسیع دینے کا عمل قبائلی علاقوں میں اصلاحات کے سلسلے میں پہلا قدم ہے۔

وزیر اعظم نے ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بل کا پاس ہونا فاٹا کے عوام کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کے عوام کو قانونی حقوق ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے عوام کے لیے آج بڑی خوشخبری کا دن ہے۔ ستر سال سے قبائلی عوام کو جو حقوق نہ مل سکے وہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انھیں دئیے ہیں۔ بل کی منظوری سے فاٹا میں گزشتہ کئی دہائیوں سے رائج۔ ایف سی آر قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری اہم قدم ہے جس سے قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہونگے اور اس سے پاکستان مضبوط ہو گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 18:16:09

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Congratulations to the whole nation on the consensus of the bill to expand the scope of Supreme Court and Pashawari court in FATA's National Assembly.

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi congratulated the whole nation on the consensus of extending the scope of Supreme Court and Pashaureai court extension to FATA in the National Assembly and said that the Supreme Court and the High Court's scope of extortion extended to FATA. The process of giving is the first step in improving tribal areas

Related : Assembly, National Assembly, Supreme Court, Federally Administered Tribal Areas (FATA)