سابق وزیراعظم نوازشریف سےچینی سفیرکی ملاقات،پاک چین معاشی تعلقات پرتبادلہ خیال

جاتی امراء میں ملاقات دوگھنٹےتک جاری،نوازشریف نےچینی سفیرکےاعزازمیں ظہرانہ بھی دیا،پاک چین دوستی مثالی اورمضبوط بنانے پربھی اتفاق،سی پیک خطے میں گیم چینجرثابت ہورہا ہے۔صدر(ن)لیگ نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 جنوری 2018 17:10

سابق وزیراعظم نوازشریف سےچینی سفیرکی ملاقات،پاک چین معاشی تعلقات ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے چین کے سفیریاؤجنگ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامور اورپاک چین معاشی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے آج ان کی رہائشگاہ جاتی امراء رائیونڈ میں چینی سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی پیک منصوبے اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرپاک چین دوستی مثالی اور مزید مضبوط بنانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سےچینی سفیرکی ملاقات تقریباً دوگھنٹے تک جاری رہی۔ نوازشریف نے چینی سفیر کو پاکستان میں تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ جبکہ صدر نون لیگ کی جانب سے چینی سفیرکے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔ چینی سفیر کےظہرانے میں پاکستانی کھانوں کے ساتھ چائنیزکھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں صدر مسلم لیگ نون نوازشریف نے کہا کہ سی پیک کی بنیاد خطے میں گیم چینجرکے طورپرثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہے مثالی ہے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔