سی پیک کی تکمیل سے پاک سری لنکا تجارت کو ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے،سری لنکا

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) سری لنکا نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر تجارت ارشاد بتی الدین نے ایک بیان میں کہا کہ مالی سال 2016-17 کے دوران پاکستان اور سری لنکا کی باہمی تجارت 368 ملین ڈالر رہی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران باہمی تجارت 250 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت کے اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور سی پیک کی تکمیل سے باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سالانہ بڑھنے کی توقع ہے جس سے ہمسایہ ممالک کے قریبی اقتصادی روابط اور تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام آئے گا۔۔

متعلقہ عنوان :