21بین الاقوامی این جی اوز کو این او سی نہ دینے پر ساٹھ ہزار سے زائدملازمین فارغ ہو جائینگے

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) 21بین الاقوامی این جی اوز کو این او سی نہ دینے پر ساٹھ ہزار سے زائدملازمین فارغ ہو جائینگے وفاقی حکومت نے ملک میں کام کرنے والی اکیس بین الاقوامی این جی اوز کو اپنے دفاتر بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جن کے دفاتر پشاور سمیت ملک بھر میں موجود ہیں این جی اوز سیکٹر کے ذرائع کے مطابق اکیس ملکی اور غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموںکے بند ہونے سے ساٹھ ہزار سے زائد ملازمین فارغ ہو جائینگے وزارت داخلہ نے ان این جی اوز کو این او سی دینے سے انکار کیا تھا جس کے بعد ان میں کام کرنے والے ساٹھ ہزار سے زائد ملازمین فارغ ہو جائینگے وزارت داخلہ نے ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کو این او سی جاری کرنے کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کی ہے جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کلیرنس کے بعد این او سی جاری کی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :