2017 میں ایشیا و بحرالکاہل کے ملکوں کو 28.9 ارب ڈالر کے قرضے، گرانٹس اور تکنیکی معاونت فراہم کی،ایشیائی ترقیاتی بینک

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ 2017 کے دوران ایشیا و بحرالکاہل کے ملکوںکیلئے قرضوں، گرانٹس اور تکنیکی معاونت کی فراہمی 28.9 ارب ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

اے ڈی بی کے جاری اعلامیہ کے مطابق 2016 کے مقابلے میں 2017 کے دوران اے ڈی بی کے اپنے وسائل سے قرضہ جات اور گرانٹس وغیرہ کی فراہمی کی شرح میں 9 فیصداضافہ ہوا ۔2016 کے دوران بینک کی جانب سے 17.5 ارب ڈالر فراہم کیے گئے جبکہ2017 کے دورن قرضوں اور گرانٹس کی فراہمی کا حجم 19.1 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ اے ڈی بی نے اپنے وسائل سے سال 2020 تک قرضوں اور گرانٹس کی فراہمی کا ہدف 20 ارب ڈالر مقرر کیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :