2017 کے پہلے دس ماہ کے دوران موٹر سائیکلوں کی قومی پیداوار 2.3 ملین یونٹس رہی،قومی ادارہ برائے اعداد و شمار

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء)قومی ادارہ برائے اعداد و شمار نے کہا ہے کہ 2017 کے پہلے دس ماہ کے دوران موٹر سائیکلوں کی قومی پیداوار 2.3 ملین یونٹس رہی جو ریکارڈ ہے۔ملک میں ہر روز تقریبا 7500 نئی موٹر سائیکلیں سڑکوں پر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق2017 میں جنوری تا اکتوبر موٹر سائیکلوں کی پیداوار کا حجم بڑھ کر 22 لاکھ 51 ہزار 917 یونٹس رہا جبکہ 2016 کے پورے سال میں 2.5 ملین موٹرسائیکلوں کی تیاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح سال 2016 کے مقابلہ میں سال 2017 کے صرف دس ماہ کے دوران ہی موٹر سائیکلوں کی مقامی پیداوار 2 ملین کا ہندسہ عبور کر گئی۔۔