بزنس کمیونٹی احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کے خلاف ہے پیاف

احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے پہلے ہی ملکی معیشت پچھلے تین سالوں میں بہت زیادہ نقصان اٹھا چکی ہیعرفان اقبال شیخ ملک کی ترقی کے لئے کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنا بے حد ضروری ہیتنویر احمد صوفی ،وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:12

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنوں کی سیاست معیشت کے لئے زہر قاتل ہے اور ملکی اقتصادیات کو ڈبو رہی ہے تمام بزنس کمیونٹی احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کے خلاف ہے ۔مختلف جماعتوں کی طر ف سے 17جنوری کی ہڑتال کی کال پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہاکہ پاکستان کا کاروباری طبقہ حقیقی محب وطن طبقہ ہے،وہ اس احتجاج کاحصہ نہیں بنے گا ۔

حکومتی مشینری کو رواں دواں رکھنے کے لئے تمام طبقات سے زیادہ ریونیو فراہم کرتا ہے لیکن کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے سازگار ماحول بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

سیاست دانوں کو چاہئے کہ وہ مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں اور معیشت کا پہیہ چلنے دیں۔۔ بزنس کمیونٹی کے لئے ناسازگار حالات پیدا کرنا کسی طرح بھی ملکی معیشت کے مفاد میں نہیں ہے۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے پہلے ہی ملکی معیشت پچھلے تین چار سالوں میں بہت زیادہ نقصان اٹھا چکی ہے اور اب مزید نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

کاروباری سرگرمیوں کے تعطل کی وجہ سے معیشت جمود کا شکار ہو جاتی ہے سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ شہر کہ اہم تجارتی شاہراہ مال روڈ پراحتجاجی جلسوں اور دھرنوں کی وجہ سے مال روڈ اور ملحقہ مارکیٹس میں نہ صرف کاروبار متاثرر ہتا ہے بلکہ ٹریفک کے بھی سنگین مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ مال روڈپر اہم تجارتی مراکز اور اہم تاریخی عمارتیں قائم ہیں جنکا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔

یہاں روزانہ کروڑوں کا کاروبار ہوتا ہے اور ٹیکسیشن کی مد میں حکومت کا ریونیو جنریٹ ہوتا ہے۔مال روڈ پرجلسوں اور دھرنوں سے کاروباری افراد کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت مال روڈ پر جلسوں و دھرنوں پرپہلے سے پابندی عائد ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔۔

متعلقہ عنوان :