تیسرا ون ڈے، پاکستانی بلے بازوں نے تو چل میں آیا کی حکمت عملی پر عمل پیرا رہے

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:12

تیسرا ون ڈے، پاکستانی بلے بازوں نے تو چل میں آیا کی حکمت عملی پر عمل ..
ڈیونیڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء)تیسرے ون ڈے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے تو چل میں آیا کی حکمت عملی پر عمل پیر ا رہے ۔

(جاری ہے)

ڈیونیڈن کے یونیورسٹی اوول گرانڈ میں کھیلے جا رہے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ہدف کے تعاقب میں اننگز کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار رہی، اوپنر اظہر علی اور محمد حفیظ کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 2 رنز بنا سکے جبکہ بابر اعظم 8اور شعیب ملک 3رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ شاداب خان بھی بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ۔۔