قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف کم ترین سکور پر آٹ ہوکر ایک اور شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:09

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف کم ترین سکور پر آٹ ہوکر ایک اور شرمناک ..
ڈیونیڈن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف کم ترین سکور پر آٹ ہوکر ایک اور شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈ ے میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کے طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم محض74رنز بنا کر پوویلین لوٹی،یہ نیوزی لینڈ کیخلاف کسی بھی ٹیم کا تیسرا کم ترین ون ڈے سکور تھا ۔ اس سے قبل ورلڈ کپ2011میں کینیا کی ٹیم چنائی کے مقام پر نیوزی لینڈ کیخلاف69رنز بنا کر پوویلین لوٹی تھی ،1986میں کیوی بالرز نے کینگروز کو ایڈیلیڈ کے مقام پر محض70رنز پر پوویلن چلتا کیا ،2002میں بنگلہ دیش کی ٹیم کولمبو میں کیویز کیخلاف77اور2004میں چٹاگانگ کے مقام پر 86رنز پر ڈھیر ہوئی تھی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :