چوہدری شجاعت اور پرویزالہٰی کی نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کو فون،مبارکباد پیش ..
تازہ ترین : 1

چوہدری شجاعت اور پرویزالہٰی کی نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کو فون،مبارکباد پیش کی

چوہدری شجاعت اور پرویزالہٰی کی نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کو فون،مبارکباد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور (ق) لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کر کے انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، ٹیلی فونک رابطے میں چوہدری شجاعت حسین نے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کو لاہور کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا، ٹیلی فونک رابطے کے دوران نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی میں ان کی حمایت کرنے پر چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 18:09:52

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :