کیویز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں عبرتناک شکست،پاکستانی ٹیم چوتھے کم ترین سکور پر آوٹ ہوئی

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:59

کیویز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں عبرتناک شکست،پاکستانی ٹیم چوتھے کم ..
ڈونیڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء)نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کو 183 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوگئی اور قومی ٹیم 288 رنز ہدف کے تعاقب میں صرف74 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ گرین شرٹس کا یہ چوتھا کم ترین سکور ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس شرمناک شکست کے ساتھ ہی کیویز نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ۔قومی ٹیم کیوی بالر ٹرینٹ بولٹ کی طوفانی بالنگ کا سامنا نہ کرسکی اور27.2 اوورز میں صرف 74 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے رومان رئیس نے سب سے زیادہ 16 رنز سکور کئے۔۔