اظہرعلی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی فیل ہوگئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:59

اظہرعلی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی فیل ہوگئے
ڈونیڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء)پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین اظہرعلی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی فیل ہوگئے،صفرپرپویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

دورہ نیوزی لینڈ میں اظہرعلی کا فلاپ شو جاری،سینئر بیٹسمین ٹیم پربوجھ بنے رہے، اظہرعلی دورہ نیوزی لینڈ میں مسلسل تیسرے میچ میں فیل ہوگئے۔تیسرے ون ڈے میں موصوف نے 10گیندیں تو کھیلیں لیکن کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ کی، بولٹ نے پویلین چلتا کیا۔پہلے ون ڈے میں اظہرعلی صرف 6رنزبناکرٹم ساتھی کا شکار بنے تھے،دوسرے ون ڈے میں بھی ان کے رنز کی 6تک ہی محدود رہے،سینئربیٹسمین اب تک تین میچز میں صرف 12رنز کا پہاڑہی کھڑاکرسکے۔۔