پہلے انٹرنیشنل پاکستانی فلم فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان،رواں سال 29 مارچ سے یکم اپریل تک منعقد ہوگا

کراچی ایک بہترین شہر ہے، یہاں مختلف ثقافتوں کے وہ تمام رنگ ایک ساتھ موجود ہیں ،پورے ملک میں کہیں اور شاید نہ ملیں، یہاں سب ہی بیحد ٹیلنٹڈ ہیں، اس لیے کراچی میں یہ فیسٹیول ہونے جارہا ہے‘ صدر کے ایف ایس کی پریس کانفرنس

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:59

پہلے انٹرنیشنل پاکستانی فلم فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان،رواں سال 29 مارچ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) کراچی فلم سوسائٹی (کے ایف ایس) کے زیر انتظام ہونے والا پہلا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (پی آئی ایف ایف) رواں سال 29 مارچ سے یکم اپریل تک منعقد ہوگا۔اس خبر کا اعلان کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔کے ایف ایس کی جانب سے سابق سینٹر جاوید جبار نے مہمانوں کو اس کانفرنس میں خوش آمدید کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ’کراچی ایک بہترین شہر ہے، یہاں مختلف ثقافتوں کے وہ تمام رنگ ایک ساتھ موجود ہیں جو پورے ملک میں کہیں اور شاید نہ ملیں، یہاں سب ہی بیحد ٹیلنٹڈ ہیں، اس لیے کراچی میں یہ فیسٹیول ہونے جارہا ہے‘۔

کے ایف ایس کی صدر سلطانہ صدیقی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کے ایف ایس کے تمام ممبرز بہترین ہیں، یہ سوسائٹی بنانے کا مقصد نئی نسل کو فلم سازی کا ایک پلیٹ فارم دینا تھا، جہاں سے وہ اپنے کام، نئے خیالات کے بارے میں سوچ سکیں اور اپنی اہمیت بتاسکیں۔

(جاری ہے)

سلطانہ صدیقی نے اس فیسٹیول کو ملنے والے سپورٹ پر حکومت سندھ اور حکومت پنجاب دونوں کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے مریم اورنگزیب کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی ای) بھی اس ایونٹ کے اہم پارٹنر بن گئے۔

ایونٹ پر موجود فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کہا کہ اس فیسٹیول کے ساتھ صرف پی آئی ایف ایف لانچ نہیں ہوگا بلکہ عوام کراچی فلم سوسائٹی (کے ایف ایس) کے بارے میں بھی جان پائے گی جس کی مدد سے فلم سازی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔اس موقع پر ابرار الحسن نے رواں سال 29 مارچ سے یکم اپریل تک منعقد ہونے والے فیسٹیول میں ہونے والے پروگرامز کے حوالے سے پریزنٹیشن دی۔۔

متعلقہ عنوان :