ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت ،نوجوان کرکٹر پر 3ماہ کی پابندی عائد

قائداعظم ٹرافی میچ کے دوران فرسٹ کلاس کرکٹر عمران بٹ کے نمونے لئے گئے جن میں ممنوعہ شے کی موجودگی کا انکشاف ہوا

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:48

ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت ،نوجوان کرکٹر پر  3ماہ کی پابندی عائد
اسلام آباد، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) قائد اعظم ٹرافی کے دوران ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر فرسٹ کلاس کرکٹرعمران بٹ پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عمران بٹ کے نمونے لیے گئے جس میں ممنوعہ شے کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔پی سی بی کے مطابق عمران بٹ نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ممنوعہ دوا کا استعمال دانستہ طور پر نہیں کیا۔قوانین کے تحت ان پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق ان کو معطل کیے جانے کی تاریخ سے ہوگا اور اس مدت کا خاتمہ چھ فروری کو ہو گا۔۔

متعلقہ عنوان :