ہمارے ملک میں ان گھٹیا ممالک سے لوگ کیوں آرہے ہیں

امریکی صدر ٹرمپ نے تارکین وطن کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کردیئے قوامِ متحدہ ترجمان کی شدید مذمت ، الفاظ کو حیران کن ، شرمناک اور نسل پرستانہ قرار دیدیا واشنگٹن میں کچھ سیاستدان دوسرے ممالک کے مفادات کے لیے لڑتے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ ہمیشہ امریکی لوگوں کے لیے لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہائوس

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:38

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غصے میں تارکینِ وطن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں جس کے بعد اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کی مذمت کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو حیران کن، شرمناک اور نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔امریکی صدر نے تارکینِ وطن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرت کے دوران کانگریس ممبران سے استعفار کیا کہ ’ ہمارے ملک میں ان گھٹیا ممالک سے لوگ کیوں آ رہے ہیں۔

‘بتایا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ ہیٹی، ایلسیلواڈور اور افریقی ممالک کے بارے میں یہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اس بیان کی تردید بھی سامنے نہیں آئی ہے۔خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں امریکی انتظامیہ نے ملک میں آنے والے تارکینِ وطن کی تعداد کم کرنے اور پہلے سے ملک میں موجود تارکینِ وطن کے حقوق محدود کرنے کے حوالے سے اقدمات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تارکینِ وطن کے حوالے سے معاہدے پر بات چیت کے لیے جمعرات کو ڈیموکریٹ اور ریپبلیکن ارکانِ کانگریس نے صدر ٹرمپ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی تھی جس کے دوران صدر ٹرمپ نے یہ متنازع بیان دیا۔صدر ٹرمپ کا ارکانِ کانگریس سے بات کر کہنا تھا کہ امریکہ کو ناروے جیسے ممالک سے تارکینِ وطن لینے چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ ہمیں ہیٹی سے مزید افراد کی کیوں ضرورت ہی انھیں باہر نکالو۔

‘ادھر وائٹ ہاوس کے ترجمان راج شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’واشنگٹن میں کچھ سیاستدان دوسرے ممالک کے مفادات کے لیے لڑتے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ ہمیشہ امریکی لوگوں کے لیے لڑیں گے۔‘اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کولوائل نے کہا ہے کہ ’ اگر یہ حیران کن اور شرمناک بیان امریکی صدر کی جانب سے دیا گیا ہے تو معاف کیجیے گا یہ سراسر نسل پرستی ہے۔‘۔

متعلقہ عنوان :