سکیورٹی خدشات: ترکی نے اپنے شہریوں کو امریکی سفیر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کردی

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:38

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) ترکی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکا کے سفر کے دوران احتیاط برتیں۔

(جاری ہے)

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا میں پرتشدد اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لہذا ترک شہری اپنے دورہ امریکا پر نظرثانی کریں یا کم از کم امریکا کے سفر کے دوران احتیاط برتیں کیوں کہ انہیں امریکا میں سیکیورٹی خدشات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں ترک شہریوں کو بلاوجہ کی گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے خاص طور پر ترکی کے ملازمین جو کسی کام کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں، انہیں بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔اس سے قبل امریکا نے اپنے شہریوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا امریکی شہری پاکستان، سوڈان گوئٹے مالا سمیت ترکی کے سفر میں احتیاط برتیں۔۔

متعلقہ عنوان :