Live Updates

وزیراعلی شہباز شریف نے بچوں کے تحفظ کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی

20رکنی کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا ،بچوں کے تحفظ کیلئے سفارشات تیار کی جائیں گی ‘ نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:16

وزیراعلی شہباز شریف نے بچوں کے تحفظ کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بچوں کے تحفظ کے لیے وزیر قانون رانا ثنااللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی کی جانب سے تشکیل دی گئی 20 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں وزیر تعلیم رانا مشہود احمد ، سپیشل سیکرٹری ہوم ، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ، آئی جی پنجاب ، سیکرٹری سکولز ، سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری پراسیکیوشن ، سیکرٹری انسانی حقوق ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ، سی او او پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی بچوں کے تحفظ کے لیے سفارشات تیار کرے گی اور کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی پولیس کے کام کا جائزہ اور آگہی مہم کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی جب کہ بچوں کے تحفظ کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔جبکہ کمیٹی اساتذہ اور علما کرام سے بھی مشاورت کرے گی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :