Live Updates

ڈاکٹر طاہر القادری کا سترہ جنوری کے جلسے میں آصف علی زرداری اور عمران خان کی شرکت کا خیر مقدم

ظلم اور ناانصافی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر آگئی ہے‘ نا انصافی کے خاتمہ کے لیے کسان، مزدور،کلرک مال روڈ احتجاج میں شریک ہوں گے‘گفتگو

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:16

ڈاکٹر طاہر القادری کا سترہ جنوری کے جلسے میں آصف علی زرداری اور عمران ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سترہ جنوری کے جلسے میں آصف علی زرداری اور عمران خان کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آصف زرداری اورعمران خان کی طرف سے مال روڈ احتجاج میں شرکت کے اعلان کا خیر مقدم کر تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر آگئی ہے انسانوں کا شکار کھیلنے والی پولیس شریف جونیئر کے دس سالہ اقتدار کا تحفہ ہے۔ نا انصافی کے خاتمہ کے لیے کسان، مزدور،کلرک مال روڈ احتجاج میں شریک ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات