تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے و زیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز ..
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے و زیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو چیلنج دیا

اگر آپ ثابت کردو کہ میں نے کسی زمین پر قبضہ کیا تو میں سیاست چھوڑ کر قوم سے معافی مانگ لوں گا‘ عبدالعلیم خان کاویڈیو پیغام

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے و زیراعلی پنجاب میاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نیوزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو چیلنج دیا ہے کہ اگر آپ ثابت کردو کہ میں نے کسی زمین پر قبضہ کیا تو میں سیاست چھوڑ کر قوم سے معافی مانگ لوں گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلی پنجاب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف گزشتہ دس سالوں سے وزیر اعلی پنجاب ہیں۔

ذرا بتائیں تو وہ کونسی زمینیں ہیں جن پر عبدالعلیم خان نے قبضہ کیا ہے۔ ایک مرلہ زمین پر بھی قبضہ ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ کر قوم سے معافی مانگ لوں گا ایاز صادق کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کے بعدان کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ الیکشن لڑنے کے بعد ایل ڈی اے اور نیب نے نوٹسز لینے شروع کر دیئے۔ ظفر حجازی نے بھی انہیں نوٹس بھیجے۔ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر ایل ڈی اے ، نیب کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز کو ختم کیا گیا۔ ہائیکورٹ نے اپنے نوٹس میں لکھا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 17:16:03

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Tehreek-e-Insaf President of Central Punjab Abdul Abdul Khan Khan challenged Punjab Chief Mian Shahbaz Sharif If you prove that I occupy a land, I will leave the politics and apologize to the nation, 'Abdul Ali Khan Kavideo message

Tehreek-e-Insaf's President of the Central Punjab, Abdul Abdul Khan Khan, has challenged Punjab Mian Muhammad Shahbaz Sharif that if you prove that I occupy a land, I will apologize to the nation and apologize to the nation. According to details, President Shahbaz Sharif challenged Chief Minister Punjab in his video message that Shahbaz Sharif has been Chief Minister for the last ten years.

Related : Shahbaz Sharif, Pakistan Tehreek E Insaf, Punjab, Abdul Aleem Khan