گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس 15 جنوری کو طلب کر لیا‘

اجلاس دس روز تک جاری رہے گا

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:15

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس 15 جنوری کو طلب کر لیا‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس 15 جنوری کو طلب کر لیا‘ اجلاس دس روز تک جاری رہے گا، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس 15 جنوری کی سہ پہر دو بجے طلب کیا گیا ہے ا سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مفاد عامہ کے حوالے سے اہم قانون سازی متوقع ہے۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کی حکمت علمی بنائی گئی ہے