پیک کی جانب سے 15 ہزار 7 سو اساتذہ کو نگرانی کی تربیت دینے کا فیصلہ‘ تربیتی ورکشاپ 15 سے 22 جنوری تک جاری رہے گی

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن (پیک)کی جانب سے 15 ہزار 7 سو اساتذہ کو نگرانی کی تربیت دینے کا فیصلہ‘ تربیتی ورکشاپ 15 سے 22 جنوری تک جاری رہے گی۔پنجاب ایگزمینیشن کمیشن پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان میں 15 ہزار 7 سو اساتذہ کو نگرانی کیلئے تربیت دے گا۔

(جاری ہے)

امتحان میں 6 ہزار 5 سو سپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ڈیوٹیاں دیں گے۔ صوبہ بھر میں سوالیہ پرچوں کی تقسیم کے لیے 1985 کلسٹر سنٹرز قائم کیے جائیں گے جبکہ لاہور میں 440 امتحانی سنٹرز بنائے جائیں گے۔ امتحانی سنٹرز میں 990 سے زائد اساتذہ نگرانی کرینگے۔ پیک کا امتحان 3 فروری سے شروع ہوگا۔ 25 لاکھ بچے امتحان دیں گے۔