ہمارے باﺅلرزکو ریورس سوئنگ کی عادت ہوچکی،نیا بال کنٹرول نہیں کر پارہے:وسیم اکرم

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:54

ہمارے باﺅلرزکو ریورس سوئنگ کی عادت ہوچکی،نیا بال کنٹرول نہیں کر پارہے:وسیم ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء)لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ہمارے فاسٹ باﺅلرز ریورس سوئنگ کے عادی ہوچکے ہیں اور اسی لیے نیا بال کنٹرول نہیں کر پارہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے باﺅلرز کو متحدہ عرب امارات میں باﺅلنگ کرکے ریورس سوئنگ کی عادت لگ گئی ہے تاہم نیوزی لینڈکی وکٹوں پر ریورس سوئنگ نہیں ہوتا ،محمد عامر بھی ریورس سوئنگ میں ناکام ہوئے،ہمارے باﺅلرز کو نیا گیند کرانے میں اس لیے مسئلہ ہوتا ہے کہ کیونکہ نئی گیند کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور شروع کے اوورز میں بری گیند کرانے کا مارجن بھی کم ہوتا ہے کیونکہ فیلڈنگ دائرے کے اندر ہوتی ہے۔

وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر عامر یامین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جوش جذبہ نظر آتا ہے اور ہر میچ میں اپنی پوری جان مارتے ہیں ،اب وقت آگیا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ان پر بھروسا کرتے ہوئے انہیں حتمی الیون میں شامل کرے۔