پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ،

بھارتی کپاس برآمد کنندگان نے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز سے کئے روئی معاہدے منسوخ کرنا شروع کر دئیے

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے جس کے باعث بھارتی کپاس برآمد کنندگان نے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کے ساتھ کئے گئے روئی برآمد کرنے کے معاہدے منسوخ کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے بتایا کہ پاکستاں میں بھارت سے روئی کی درآمد شروع ہونے، درآمدی روئی پر عائد ٹیکسز کے خاتمے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے رجحان کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں کمی کا جو رجحان شروع ہوا تھا وہ اب دوبارہ تیزی میں بدل گیا ہے اور روئی کے سودے اب دوبارہ 8 ہزار روپے فی من پر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور آئندہ چند روز کے دوران ان میں مزید تیزی کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :