مولانا شفیق الرحمن کی دین کی ترویج اور تحفظ ختم نبوت میں لازوال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، سردار مہتاب

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:09

مولانا شفیق الرحمن کی دین کی ترویج اور تحفظ ختم نبوت میں لازوال خدمات ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ مولانا شفیق الرحمن مرحوم کی دین کی ترویج اور تحفظ ختم نبوت میں لازوال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مرحوم نے زندگی بھر عقیدہ تحفظ ختم نبوت ؐ پر جرات مند مئوقف رکھا، ان کی وفات سے ہزارہ کے عوام عظیم عالم دین سے محروم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ استاذ العلماء بلاشبہ ہمارے لئے قیمتی اثاثہ تھے جنہوں نے ہمیشہ مثبت رہنمائی کی۔ سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ سینکڑوں علماء کے استاد مولانا مفتی شفیق الرحمن کی وفات پر ہم ان کے لواحقین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، خداوند کریم سے دعاگو ہیں کہ ایسی عظیم ہستی کے شفاف کردار کی تقلید کرتے ہوئے دین محمدیؐ کی ترویج میں اپنا حصہ ڈالنے کی توفیق عطاء فرمائے، الله رب العزت مرحوم عالم دین کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر و جمیل دے۔