فیصل آباد، گرم دودھ گرنے سے 3بچے جھلس گئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) گرم دودھ گرنے سے 3بچے جھلس گئے ، تفصیلات کے مطابق عاشق سکنہ فاروق ٹائون کے رہائشی کی 3سالہ بچی فاطمہ گھر کے چولہے کے قریب کھیل رہی تھی کہ گرم دودھ جسم پر گرنے سے جھلس گئی حافظ آباد کے رہائشی آصف کی دو سالہ بچی اریبہ گھر کے باورچی خانہ میں کھیل رہی تھی کہ فرش پر برتن میں پڑا گرم دودھ اسکے اوپر گر گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ72ج ب کی ایک سال کی بچی ہادیہ بھی جھلس کر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل الائیڈ ہسپتال برن یونٹ میں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔