اورکزئی ایجنسی میں فائرنگ ، بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا،بھابی ،دس سالہ بھانجی زخمی ،ملزم گرفتار

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:03

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) اورکزئی ایجنسی میں فائرنگ ، بھائی نے اپنے سگے بھائی کو قتل کر دیا ۔بھابی اوردس سالہ بھانجی زخمی ہوگئی ،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،فائرنگ جائیداد کے تنازعہ پر کی گئی۔پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی نے تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل حکام اورکزئی نے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ بر محمد خیل میں جائیداد کے پرانے تنازعہ پر گھر کے اندرتلخ کلامی چل رہی تھی کہ اسی دوران شفیق نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی نثار علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ سے ملزم شفیق کی بھابھی اور دس سالہ بھانجی بھی زخمی ہو گئی جس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔

ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تا ہم پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ خاندان میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ کی گئی جس سے نثار علی جاں بحق جبکہ بھابھی اور دل سالہ بھانجی زخمی ہو گئے جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کرملزم شفیق کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر لیا۔

متعلقہ عنوان :