وزیر اعظم کی سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی متفقہ منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:54

وزیر اعظم کی سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی متفقہ منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک توسیع دینے کا عمل قبائلی علاقوں میں اصلاحات کے سلسلے میں پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل کا پاس ہونا فاٹا کے عوام کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کے عوام کو قانونی حقوق ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے عوام کے لیے آج بڑی خوشخبری کا دن ہے ،ْ ستر سال سے قبائلی عوام کو جو حقوق نہ مل سکے وہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے انھیں دئیے ہیں۔بل کی منظوری سے فاٹا میں گزشتہ کئی دہائیوں سے رائج ۔ ایف سی آر قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری اہم قدم ہے جس سے قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہونگے اور پاکستان مضبوط ہو گا۔

متعلقہ عنوان :