پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تقرری کا معاملہ ایک بار پھرکھٹائی میں پڑگیا

چیرمین نیب نےپراسیکیوٹرجنرل کیلئے5سابق ججوں کےنام بھجوائےتھے،وزیراعظم آفس نےسمری واپس وزارت قانون کو بھجوا دی،وزیرقانون کوازسرنوجائزہ لینےکی ہدایت کردی،میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 جنوری 2018 16:35

پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تقرری کا معاملہ ایک بار پھرکھٹائی میں پڑگیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) : پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تقرری کا معاملہ ایک بار پھرکھٹائی میں پڑگیا ہے،وزیراعظم آفس نے سمری واپس وزارت قانون کو بھجوا دی،تاکہ نئے وزیرقانون ازسرنوجائزہ لینے کے بعد سمری وزیراعظم کو بھجوائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیرمین نیب نے پراسیکیوٹر جنرل کیلئے5 سابق ججوں کے نام بھجوا رکھے ہیں۔

ان ججز میں ناصرسید شیخ ،اصغر حیدر، مدثرخالد عباسی، میاں فصیح الملک اورشاہ خاور کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم وزیراعظم آفس نے سمری واپس وزارت قانون کو بھجوا دی۔ وزیراعظم آفس نے نئے وزیرقانون ازسر نوجائزہ لینے کے بعد سمری وزیر اعظم کو بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سمری پرنئے وزیرقانون سے مشاورت کیلئے کہا ہے۔ وزیراعظم نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری کی سمری واپس نہیں بھجوائی۔ وزیراعظم شاہد خاقان نے سمری کو مسترد یا واپس نہیں کیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سابق وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد وزیرقانون نہ ہونے سے سمری منظوری نہیں ہوسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :