فروری تک حکومت کے خاتمے کا امکان ،حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:35

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء):موجودہ حکومت کی زندگی فروری تک ظاہر کی جا رہی ہے ۔قومی آخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مجھے حکومت کے جانے کا طریقہ کار تو نہیں پتا لیکن جو بھی کیا جائے گا وہ آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے کیا جائے گا جبکہ 17جنوری کوڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی بھی شریک ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر ڈاکٹر طاہر القادری حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیتے ہیں اور اور اس احتجاج میں عمران خان اور آصف علی زرداری پوری قوت کے ساتھ شریک ہو جاتے ہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے لئے نا قابل بیان مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں جبکہ دوسری جانب موجودہ حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمن بھی مسلم لیگ (ن) سے دور ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ اگر ڈاکٹر طاہر القادری 17جنوری کو ملک گیر احتجاج شروع کر دیتے ہیں تو وہ ن لیگ کے لئے خاصا خطر ناک ثابت ہو گی اور اس وقت سیاست خاصی ہنگامہ خیز ہو گی اور اس وقت موجودہ حکومت کا پتا آصف علی زرداری اور عمران خان کے پاس ہے ۔