ٹیم کو بہت پہلے نیوزی لینڈ جانا چاہیئے تھا:وسیم اکرم

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:34

ٹیم کو بہت پہلے نیوزی لینڈ جانا چاہیئے تھا:وسیم اکرم
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء) نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست نے سابق کپتان وسیم اکرم کو بھی بڑا جھٹکا دے دیا۔

(جاری ہے)

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈر کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ صبح میچ میں وقفے کے دوران ورزش کےلئے گھر سے نکلے اور جب تقریباً 50منٹ بعد واپس آئے تو 6پاکستانی کھلاڑی پوویلین لوٹ چکے تھے جس سے انہیں شدید دھچکا لگا،وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ مشکل ہوتا ہے ،ہمارے دور میں بھی ٹیم پریشر میں آکرنیچے لگ جاتی تھی لیکن ہم فائٹ کر کے ہارتے تھے اور باڈی لینگوئج مثبت رکھتے تھے لیکن اس ٹیم کی باڈی لینگوئج بہت ڈاﺅن لگ رہی ہے۔

وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کےلئے بہت پہلے ہی وہاں چلے جانا چاہیئے تھا اور کئی وارم اپ میچز کھیلنے چاہیئے تھے ۔