دبئی ، اسمارٹ بھکاریوں کی تعداد میں افزائش ،30 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 16:16

دبئی ،  اسمارٹ بھکاریوں کی تعداد میں افزائش ،30 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق دبئی میں بھکاری ایک ماہ میں سڑکوں پر گھوم پھر کر 55 ہزار پونڈ کما لیتے ہیں۔ حکام کا کہناہے کہ شہر میں اسمارٹ بھکاریوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھکاری لوگ زیادہ ترغیر ملکی ہیں جو کہ 3 ماہ کا ویزہ لیکر آتے ہیں اور بعد میں غیر قانونی طور پر ٹھہر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ابوظبی پولیس کے سربراہ کا کہناہے کہ بھیک مانگنا غیر قانونی ہے کیونکہ یہ لوگ باعث خطرہ بھی ہیں۔ انکی وجہ سے شہر پر غیر مہذب ہونے کا تصور ابھرتا ہے۔ اگر انہوں نے جرائم کئے تو اس سے نمٹنا بھی مشکل ہوگا کیونکہ انکا ڈیٹا یا فنگر پرنٹ بھی ہمارے پاس نہیں۔ حکام نے کہا کہ غیر قانونی قیام او رسڑکوں پر سامان فروخت کرنے والے غیر قانونی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی تعداد 34881ہے۔

متعلقہ عنوان :