زینب قتل کیس :ڈی این اےرپورٹ میں ایک سےزائد ملزمان کےملوث ہونے کاانکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 جنوری 2018 16:14

زینب قتل کیس :ڈی این اےرپورٹ میں ایک سےزائد ملزمان کےملوث ہونے کاانکشاف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) :قصور میں 8سالہ زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،ننھی زینب سے زیادتی کے بعد قتل میں اکیلا شخص نہیں تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں معصوم اور ننھی زینب کے قتل و زیادتی کیس کی ڈی این اے رپورٹ میں اہم حقائق سامنے آئے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ زینب کوزیادتی کے بعدقتل کرنے میں ایک سے زیادہ ملزمان ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

زینب کوزیادتی کے بعد قتل کرنے میں ایک ملزم شامل نہیں ہے ۔ تفتیشی ٹیم کوڈی این اے رپورٹ سے معلوم ہواہے کہ قصو ر میں زینب قتل میں ایک سے زائد ملزمان ملوث ہیں۔سکیورٹی اداروں نے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کاکہناہے کہ زینب قتل کیس میں جلد اہم پیشرفت سامنے آئے گی۔بعض مشتبہ افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے تاہم مرکزی ملزم اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :