خطے کے استحکام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون جاری ہے ،ریکس ٹیلرسن

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:35

خطے کے استحکام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون جاری ہے ،ریکس ٹیلرسن
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے ملاقات کی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات سے قبل بتایا کہ بات چیت میں مشرق وسطی کا امن و استحکام زیر بحث آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خطے کو استحکام بخشنے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے واسطے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے۔ٹیلرسن نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہمارے سامنے خطے سے متعلق کئی اہم معاملات ہیں جن کو زیر بحث لانا ہے۔ ان میں شام اور یمن کی صورت حال شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہم سعودی عرب کے ساتھ کام اور تعاون کر رہے ہیں تا کہ خطے کا استحکام مضبوط کیا جائے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو موثر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :