ایران کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی،امریکہ

جوہری معاہدے پر نئے سرے سے مذاکرات نہیں کیے جائینگے ، ایران

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) امریکہ کی اقوام متحدہ میں دائمی مندوب نکی ہیلے نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کی آڑ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلے نے ایک تحریری اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری معاہدے کی شرائط پر کار بند رہے گا تا ہم یہ ایران کے خطرناک اور استحکام کو بگاڑنے والے مقف کے سامنے رواداری کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

ادھر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹویٹر پر امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ جوہری معاہدے پر نئے سرے سے مذاکرات نہیں کیے جائینگے ، انہوں نے ٹرمپ کو ایک بین الاقوامی معاہدے کو کمزور بنانے کی نا امیدی کی کوششیں کرنے کا مورد ِ الزام ٹہرایا۔دوسری جانب جرمن وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کو مزید آگے لیجانے کے لیے برطانیہ اور فرانس کے ہمراہ کوششیں صرف کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :