جی سیون اجلاس، اہم موضوعات پر بات چیت ہو گی، کینیڈا

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:35

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) کینیڈا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے گروپ سیون اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے سمیت اہم عالمی مسائل کے حل کے لیے نئے خیالات پیش کیے جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا نے جی سیون کی سربراہی رواں برس جنوری میں سنبھالی ہے۔

(جاری ہے)

جی سیون کا رواں برس کا سربراہی اجلاس جون کی آٹھ اور نو تاریخ کو کینیڈا کے قصبے لا مالبائی میں منعقد ہو گا۔ اس اجلاس میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکا اور کینیڈا کے سربراہان شرکت کریں گے۔ امریکی صدر کی جانب سے پیرس ماحولیاتی ڈیل اور ٹرانس پیسیفک آزاد تجارتی معاہدے سے الگ ہونے جیسے اقدامات اس اجلاس میں بھی اہم موضوعات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :