مسلم شدت پسندوں کے پروپیگنڈا کے انسداد کی کوششوں میں فیس بک بھی شامل

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:35

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) مسلم شدت پسندوں کے پروپیگنڈا کے انسداد کی کوششوں میں فیس بک بھی شامل ہوگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک نے رواں ہفتے یورپیئن پولیس ایجنسیوں کے درمیان ہونے والی اس بات چیت میں حصہ لیا، جس میں انٹرنیٹ پر جہادیوں اور شدت پسندوں کی جانب سے پروپیگنڈا کی روک تھام پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

فیس بک کا ایک نمائندہ وفد ڈچ شہر دی ہیگ میں ہونے والی اس بات چیت میں شامل ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام کا ایک وفد بھی اس بات چیت کا حصہ بنا ہے۔ یورپی پولیس ایجنسیاں گزشتہ دو برسوں سے فیس بک کے ساتھ مل کے آن لائن شدت پسندانہ مواد کے انسداد کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس بات چیت میں ایسے مواد کو فوری طور پر انٹرنیٹ سے ہٹانے کے لیے عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

متعلقہ عنوان :