بھارتی آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ،

2پائلٹ اور آئل کمپنی کے 5اہلکار سوار تھے ہیلی کاپٹر کا اپنی پرواز سے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، مقامی میڈیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) بھارتی آئل کمپنی پون ہنس کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا جس میں 2پائلٹ اور آئل کمپنی کے 5اہلکار سوار تھے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئل کمپنی پون ہنس کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر پر دو پائلٹ اور آئل کمپنی کے پانچ اہلکار سوار تھے۔ ممبئی سے اڑنے والے اس ہیلی کاپٹر کو بحیرہ عرب میں تلاش کیا جا رہا ہے۔ بھارتی بحریہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے ایک طیارے اور متعدد بحری جہازوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کا اپنی پرواز سے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :