ضلع نیلم میں اطلاعات کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ‘سیکرٹری اطلاعات نیلم پریس کلب

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء)سیکرٹری اطلاعات نیلم پریس کلب لعل دین خواجہ نے کہا ہے کہ ضلع نیلم میں اطلاعات کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انفارمیشن آفس کی منظوری کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ضلع نیلم کے صحافیوں کے لئے رہائشی کالونیوں سمیت پنجاب کے برامر جملہ مراعات فراہم کی جائیں حکومت آزاد کشمیر ضلع نیلم کے صحافیوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرے نیلم کے صحافی انتہائی نامساعد حالات میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں نیلم پریس کلب کی عمارت کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے حکومت اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ ضلع نیلم انتہائی مشکل ترین ضلع ہے تمام مشکلات کے باوجود نیلم کے صحافی مسائل کو احسن طریقہ سے اجاگر کر رہے ہیں حکومت آزاد کشمیر ضلع نیلم میں اطلاعات کے دفتر کے قیام کو فوری طور پر یقینی بنائے ۔