وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پرآزادکشمیربھرکے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیارتعلیم کوبڑھانے کے سلسلے میں محکمہ تعلیم موثراقدامات اٹھارہاہے‘ حکومت آزادکشمیر نے محکمہ تعلیم کواپنی ترجیحات میں رکھاہواہے

چیئرپرسن تعلیمی بورڈ پروفیسر انجم افشاں نقوی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:33

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) چیئرپرسن تعلیمی بورڈ پروفیسر انجم افشاں نقوی نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پرآزادکشمیربھرکے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیارتعلیم کوبڑھانے کے سلسلے میں محکمہ تعلیم موثراقدامات اٹھارہاہے۔ حکومت آزادکشمیر نے محکمہ تعلیم کواپنی ترجیحات میں رکھاہواہے۔ پبلک سیکٹرمیں سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نئی نسل کودورجدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کے حصول کے لیے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں۔

ہم انٹرنیشنل معیار کی تعلیم دے کرہی اپنے طلباء وطالبات کودنیاکی تیز ترین ترقی میں شامل کرسکتے ہیں۔ آزاد کشمیر بھر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہمارے اساتذہ نصاب کے مطابق طلباء وطالبات کی تربیت کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے زینت میموریل سکول اینڈ کالج کے طلباء وطالبات کے تیارکردہ پراجیکٹ ودیگرسرگرمیوں کی نمائش (ٹیلنٹ شو) کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے ڈائریکٹر زینت میموریل کالج ارشد مغل، اسٹیشن ڈائریکٹرریڈیومحمدشکیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹراحتساب بیوروقاضی عبدالقدیر، جاوید رتیال، ہمایوں زمان مرزا نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ طارق محمود کے علاوہ طلباء وطالبات کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔ چیئرپرسن تعلیمی بورڈ پروفیسر انجم افشاں نقوی نے کہاکہ آزادکشمیر میں معیار تعلیم کوبلند کرنے میں پبلک سیکٹر سے زیادہ پرائیویٹ سیکٹرکی خدمات ہیں جبکہ سپیشل بچوں کی تعلیم کے لیے نجی شعبہ میں قائم ادارہ جات جس محنت اور لگن سے سپیشل طلباء وطالبات کومعاشرے کاکارآمدشہری بنانے کے لیے کوشاں ہیں اس پرحکومت اور محکمہ تعلیم کوفخرہے۔

انھوں نے کہاکہ دارالزینت سمیت دیگر سپیشل بچوں کے اداروں کی جوخدمات ہیں انھیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ انھوںنے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :