پاکستان فرنیچر کونسل کا اعلیٰ سطحی وفد جرمنی سے اٹلی روانہ
دورے کا مقصد پاکستانی اور اطالوی کاروباری برادری کے درمیان شراکت داری کے ذریعے تجارتی روابط کو فر وغ دینا ہے،وفد حکومتی اداروں ، نمایاں کمپینوں اور غیر ملکی تجارتی اداروں سے ملاقاتیں کرکے کاروباری شعبے میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کریگا‘ میاں محمدکاشف اشفاق
ہفتہ 13 جنوری 2018 16:31
(جاری ہے)
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اٹلی پاکستان میں چین ، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کے بعد سرمایہ کاری کرنے والا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے اور اس کی پاکستان میں کل سرمایہ کاری 100ملین ڈالر ہے جبکہ باہمی تجارت کی مالیت ایک ارب یورو ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور توجہ توانائی ، انفراسٹرکچر ، آٹو موبائیلز، ایگرو فوڈ ، فارما سیوٹیکلز ، ماربل ، قیمتی پتھروں اور ٹیکسٹائلز پر ہے ، ہم نئے کاروبار کرنے کیلئے نئے شراکت داروں کی تلاش کے ساتھ ساتھ برآمدات میں تنوع چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اٹلی کے پاس مشینری ، سولر پینلز ، قابل تجدید توانائی زراعت اور انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کی مہارت ہے، اس کے علاوہ اٹلی کی مختلف کمپنیاں پاکستانی کاروباری اداروں کے ساتھ مشترکہ کاروبار کے مواقع کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرنیچر کے کئی کاروباری ادارے اٹلی سے فرنیچر درآمد کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور وہ یہ مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیںتاہم پاکستانی فرنیچر کی صنعت بھی اس مسابقت سے خاطر خواہ اور مساوی فائدہ اٹھا رہی ہے ۔ پی ایف سی فرنیچر کی برآمدات میں اضافہ کیلئے بڑا اہم کردار ادا کر رہی ہے اور مقامی مینوفیکچررز کو بھی ان اہداف کے حصول میں مدد کیلئے پاکستان فرنیچر کونسل کے ساتھ اپنا ہاتھ بٹانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نقش و نگار کی کندہ کاری والے فریچر کی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں بڑی طلب ہے لہذا پاکستانی دستکاروں کو قیمتی زرمبادلہ کمانے کیلئے اس شعبہ میں کام پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق فرنیچر کی معیاری مصنوعات تیار کی جاسکیں۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.