چکوال کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی قوم کا نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اعادہ ہے ، برجیس طاہر

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:28

چکوال کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی قوم کا نواز شریف پر بھرپور ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) وفاقی وزیراموار کشمیروگلگت وبلستان برجیس طاہر نے کہاکہ چکوال کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شاندار کامیابی کو قوم کا میاں محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اعادہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو جب بھی آزادانہ انتخاب کا موقع ملا ووٹ کی پرچی پر ایک ہی نام سامنے آیا اور وہ ہیں ملک کے مقبول ترین رہنما میاں محمد نواز شریف.پاکستان مسلم لیگ(ن) قوم کے اعتماد اور عوامی طاقت کے ساتھ میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشوں اور جوڑ توڑ کی سیاست کا مقابلہ کرے گی اور ہر سیاسی مخالف کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی.

قوم کا فیصلہ ماضی کی طرحّ ج اور مستقبل میں بھی میاں محمد نواز شریف کے حق میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم نے جھوٹ اور مفروضوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہی. ملک کی تمام مقتدر قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ آخر کیوں ملک کے مقبول ترین عوامی رہنما کے خلاف بار بار سازشوں کے جال بنے جاتے ہیں جس کا برا راست اثر ملک کی معاشی ترقی اور بقا کی کوششوں پر پڑتا ہی.

چکوال کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر عوام کے اعتماد کے شاندار مظاہرے ّ نے آنے والے انتخابات کے نتائج کی پیش گوئی بھی کر دی ہے کہ ملک کے تمام سیاسی موقعہ پرست اکٹھے ہو کر بھی میاں محمد نواز شریف کے عزم اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکتی. آئندہ انتخابات پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ملک گیر کامیابیوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہونگی. قوم کے اعتماد کے ساتھ اسی سال پاکستان مسلم لیگ(ن) تمام صوبائی اور وفاقی حکومتیں بنائے گی ، مسلم لیگ(ن) جمہوری عمل کو کمزور کرنے کی کوششوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوے آئندہ انتخابات میں وفاقی اور صوباء سطح پر کامیابی حاصل کر تے ہوئے تشکیل دے گی۔

متعلقہ عنوان :