اسلام آباد، ترنول میں پولیس،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ،دو مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:28

اسلام آباد، ترنول میں پولیس،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں پولیس،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، اس آپریشن کے دوران 180گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 240افراد کے کوائف چیک کئے گے،سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے

متعلقہ عنوان :