گوگل اور آئی بی ایم سمیت دیگر کمپنیوں کے این آئی سی پشاور کے ساتھ سمجھوتے

گوگل بزنس گروپ آئی ٹی شعبے میں سہولتیں فراہم کرے گا

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:28

گوگل اور آئی بی ایم سمیت دیگر کمپنیوں کے این آئی سی پشاور کے ساتھ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) این آئی سی پشاور کے ساتھ گوگل اور آئی بی ایم سمیت دیگر کمپنیوں نے سمجھوتے کیے،ا ن کے تحت گوگل بزنس گروپ آئی ٹی کے شعبے میں سہولتیں فراہم کرے گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نیشنل انکیوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آئی بی ایم اور این آئی سی پشاور کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، گوگل بزنس گروپ اور این آئی سی پشاور کے درمیان بھی سمجھوتا طے پایا، سمجھوتے کے تحت گوگل بزنس گروپ آئی ٹی کے شعبے میں سہولیتیں فراہم کرے گا، ایپس کو آسان فہم بنانے سے متعلق ڈیزائننگ کے سمجھوتے پر بھی اس موقع پر دستخط کیے گئے، اس کے علاوہ سیکوس یونیورسٹی اور این آئی سی پشاور کے درمیان پاشا نیٹ ورک اور این آئی سی پشاور مابین سمجھوتوں پر بھی دستخط کیے گئے، پاشا نیٹ ورک سمجھوتے کے تحت صارفین کو مدد فراہم کرے گا، اس کے علاوہ ایس ای سی پی اور این آئی سی پشاور کے مابین تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے، سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے

متعلقہ عنوان :