پاک چین دوستی مثالی ہے اس کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ، نواز شریف

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:28

پاک چین دوستی مثالی ہے اس کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ، نواز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اس کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ، توانائی سمیت تمام سی پیک منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہیں ، سی پیک کی بنیاد نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ خطے میں گیم چنجر کے طور پر ثابت ہو رہی ہے جبکہ چینی سفیر یاو جنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن فرینڈ ہیں ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں ، چین ہر قسم کی صورتحال میں ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا ۔

ہفتہ کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ پر ان سے چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال اور سی پیک کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چینی سفیر کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خوہشیات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بنیاد نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ خطے میں گیم چنجر کے طور پر ثابت ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا پاک چین دوستی مثالی ہے اور اس کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں،، توانائی سمیت تمام سی پیک منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا پاکستان اور چین آئرن فرینڈ ہیں ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں ، چین ہر قسم کی صورتحال میں ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا ،دنیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے ، پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ ملاقات میں سی پیک سمیت مختلف شعبوں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی ۔