مانسہرہ میں مذدوری کے لیئے آنے والے چکوال کے 22سالہ نوجون کی خون میں لت پت نعش کمرہ سے برآمد

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:28

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) مانسہرہ میں مزدوری کے لیئے آنے والے چکوال کے 22سالہ نوجون کی خون میں لت پت نعش کمرہ سے برآمد اطلاعات کے مطابق چکوال کا رہائشی مہران ولد عجب پنجاب چوک مانسہرہ کے قریب کنگڑ مارکیٹ میں کرایہ پر رہ رہا تھا جوکہ کمرہ میں مردہ پایا گیا جس کی اطلاع مرنے والے کے چچا عابد نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لی کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حولے کر دی پولیس تفتیش کے بعد قتل یا خودکشی کا مقدمہ درج کیا جائے . ۔