غازیکوٹ ٹریفک حادثہ ،ٹرک نے ٹیکسی گاڑی کو روند ڈالا، ماں بیٹی سمیت چار جاںبحق، ایک شدید زخمی

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:11

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) غازیکوٹ ٹریفک حادثہ ٹرک نے ٹیکسی گاڑی کو روند ڈالاجس کے نتیجہ میں ماں بیٹی سمیت چار جاںبحق ہو گئے اور ایک شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ غازیکوٹ کے مقام پر ایبٹ آباد کی جانب آنے والے لوڈ ٹرک نمبرE3155 نے ایبٹ آباد جانے والی ٹیکسی گاڑی نمبر PL397 کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور محمد بشیر ولد اسحاق سکنہ چیڑھ مانسہرہ صائمہ زوجہ بنارس اسکی چار سالہ بیٹی اریبہ ساکنان بلہگ بالا ارشاد بی بی زوجہ محمد افضل سکنہ تھاتھی موقعہ پر ہی جانبحق ھو گئے جبکہ 16 سالہ کنزہ دختر بنارس شدید زخمی ھو گئی جس کو فوری طور پر کینگ عبداللہ ھسپتال پہنچایا گیا جہاں ھسپتال انتظامیہ نے حسب روائیت مضروبہ کو آیبٹ آباد ریفر کر دیا حادث کے بعد ٹرک ڈرائیور اور کلینر فرار ھو گئے پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی اعر ٹرک کو قبضہ میں لے لیا ۔