اوپن یونیورسٹی کے میٹرک تاپی ایچ ڈی پرگرامز کے داخلے یکم فروری سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہونگے

وائس چانسلر نے ملک بھر سے داخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے نزدیک ترین مقامات پر داخلہ فارم اور پراسپکٹس کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) "علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2018ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگرامز کے داخلے یکم فروری سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نئے سمسٹر میںداخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے نزدیک ترین مقامات پر داخلوں سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے اور اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ ملک بھر میں موجود تمام علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میںداخلہ فارم اور پراسپکٹسسز کی فراہمی کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وائس چانسلر نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے کیمپسسز میں داخلوں کے بارے میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے خصوصی ونڈوز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق سمسٹر بہار2018ء کے داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سمسٹر میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹسسز کی سیل کے لئے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔

داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹwww,aiou.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جاسکیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح ،ْ حبیب بینک لمیٹڈ ،ْ فرسٹ ویمن بینک ،ْ اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکیں گے ،ْ نامزد شاخوں کی تفصیلات پراسپکٹس اور علاقائی دفاتر سے دستیاب ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )میٹرک(ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )انٹرمیڈیٹ( اور بیچلر )بی ای(سطح کے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ del.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ کئے جاسکیں گے۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا ہے کہ جاری طلبہ)پہلے سے داخل( کو نئے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم ارسال کئے جائیں گے ،ْطالب علم داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کرسکیں گے ۔

یکم فروری سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2018ء کے داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ،ْٹیچر ٹرننگ پروگرام کے بارے میں 051-9057421،ْ سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057431،ْ ہائر سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057432،ْبیچلر پروگرامز کے بارے میں 051-9057435،ْ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں 051-9057422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔