حکومت ہنگامی بنیادوں پر مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کرے‘ عزیز الرحمن چن

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:11

حکومت ہنگامی بنیادوں پر مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کرے‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں سبزیوں، پھلوں، مرغی کے گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 5 سے 30 فیصد تک اضافہ پنجاب حکومت کے دعوئوں کی نفی ہے،دوسری طرف یوٹیلٹی سٹورز سے چینی، دال چنا، بیسن، سفید چنے سمیت اشیائے خوردنی غائب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کی پہنچ سے دال روٹی بھی دور ہوتی جا رہی ہے۔ مہنگائی چکی میں پستی عوام کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہو کر لوگ اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کر رہے پنجاب حکومت ہنگامی بنیادوں پر مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :