کروڑوں کی کرپشن، پی آئی اے کے ڈپٹی جی ایم کی ایف آئی اے میں طلبی

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:10

کروڑوں کی کرپشن، پی آئی اے کے ڈپٹی جی ایم کی ایف آئی اے میں طلبی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی آئی اے میں بدعنوانیوں کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبرکانوٹس لے لیاہے، کرپشن میں ملوث ڈپٹی جنرل منیجر کو دستاویزات سمیت طلب کرلیا ہے۔گزشتہ روز میڈیا پر قومی ادارے پی آئی اے میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق خبریں نشر ہوئی تھیں، خبروں کے مطابق ادارے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی تھی جس میں ڈپٹی جنرل منیجر نارتھ کے ملوث پونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے خبر کا سختی سے نوٹس لیا، ایف آئی اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پی آئی اے میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ڈپٹی جنرل منیجرنارتھ حسن قریشی کو تمام دستاویزات سمیت طلب کرلیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے حکام نے حکم نامہ طلبی حسب دفعہ160ضابطہ فوجداری کے تحت حسن قریشی کو طلب کیا ہے۔سال2013 میں آڈیٹر جنرل نے پی آئی اے کے شعبہ کیٹرنگ لاہور میں 303.29 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کی رپورٹ شائع کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ سات صفحات پر اس رپورٹ میں منیجر پی اینڈ ایل منیجر حسن قریشی کو بدعنوانی کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا، مذکورہ جعل سازی اور بدعنوانی سے متعلق وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے بھی رپورٹ طلب کی تھی۔

متعلقہ عنوان :